Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d81f0a8dc2c5c0b897275eb64e5c59f3, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
زندگی اب اس قدر سفاک ہو جائے گی کیا - رضا مورانوی کی شاعری - Darsaal

زندگی اب اس قدر سفاک ہو جائے گی کیا

زندگی اب اس قدر سفاک ہو جائے گی کیا

بھوک ہی مزدور کی خوراک ہو جائے گی کیا

میرے قاتل سے کوئی اے کاش اتنا پوچھ لے

یہ زمیں میرے لہو سے پاک ہو جائے گی کیا

ہر طرف عریاں تنی کے جشن ہوں گے روز و شب

اس قدر تہذیب نو بے باک ہو جائے گی کیا

بڑھ گیا سایہ اگر قد سے تو بڑھنے دیجئے

خاک اڑ کر ہمسر افلاک ہو جائے گی کیا

قید ہستی سے بمشکل ہو سکا تھا میں رہا

میری مٹی کاسہ گر کا چاک ہو جائے گی کیا

ساری دنیا ڈھل رہی ہے مغربی تہذیب میں

بے حیائی اب مری پوشاک ہو جائے گی کیا

واقعی دریائے غم کے تیز دھاروں میں رضاؔ

زندگی میری خس و خاشاک ہو جائے گی کیا

(557) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raza Mauranvi. is written by Raza Mauranvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raza Mauranvi. Free Dowlonad  by Raza Mauranvi in PDF.