Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_f5afff3d07311de9a51afad86059541d, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دل کو معمور کرو جذب و اثر سے پہلے - رضا جونپوری کی شاعری - Darsaal

دل کو معمور کرو جذب و اثر سے پہلے

دل کو معمور کرو جذب و اثر سے پہلے

نقش منزل چمک اٹھیں گے سفر سے پہلے

لمحۂ فکر سے ساقی کی مروت کے لئے

بزم رنداں میں چلے جام کدھر سے پہلے

گرمئ عشق نے بخشا ہے یہ عالم ورنہ

حسن بیدار نہ تھا میری نظر سے پہلے

رفعتیں کون و مکاں کی بھی سمٹ آتی ہیں

کس کو معلوم تھا یہ سجدۂ در سے پہلے

دامن مژگاں کے شب تاب ستاروں کی قسم

اک حسیں صبح کا عالم تھا سحر سے پہلے

لب بھی بیتاب ہیں اظہار حقیقت کے لئے

داستاں سن لو مگر دیدۂ تر سے پہلے

کہکشاں ساز کیا قدموں کو میں نے ورنہ

کون واقف تھا تری راہ گزر سے پہلے

لذت درد فرشتوں کو رضاؔ کیا معلوم

نہ ہوا عشق کا آزار بشر سے پہلے

(427) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raza Jaunpuri. is written by Raza Jaunpuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raza Jaunpuri. Free Dowlonad  by Raza Jaunpuri in PDF.