Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_23f8f7b15173486bff8a4049f4fcef3d, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
میں ہی نہیں ہوں برہم اس زلف کج ادا سے - رضا عظیم آبادی کی شاعری - Darsaal

میں ہی نہیں ہوں برہم اس زلف کج ادا سے

میں ہی نہیں ہوں برہم اس زلف کج ادا سے

ٹک منہ ترا جو پائیں الجھیں ابھی ہوا سے

تم نے نکالنے میں کچھ کم نہ کیں جفائیں

اب تک جو تھم رہے ہیں ہم اپنی ہی وفا سے

پہلی نگہ میں دل پر برچھی سی لگ گئی ہے

پہنچے تھے انتہا کو ہم اس کی ابتدا سے

رکھنا قدم زمیں پر ٹک دیکھ کر پیارے

دل راہ میں پڑے ہیں لاکھوں کے نقش پا سے

جا اے طبیب یاں سے اتنا نہیں سمجھتا

بیماریٔ محبت کس کی گئی دوا سے

میں عاشق بلا ہوں کرتا ہوں اس کو سجدہ

خاک قدم کو اس کی جو آؤ کربلا سے

مشہور تھی بزرگی ان کی سبھوں سے لیکن

اپنے تئیں تعارف چنداں نہ تھا ضیا سے

اکثر گلی سے اس کی دیکھا تھا میں نے جاتے

ہو گئے تھے اس سبب سے کچھ صورت آشنا سے

کل ان کو میں نے دیکھا سر ننگے پا برہنہ

جامہ جو ہے گلی میں سو ٹکڑے جا بہ جا سے

در پردہ یوں میں ان سے پوچھا کہ قبلۂ من

کیوں آج اس قدر ہیں آزردہ و خفا سے

محجوب سے وہ ہو کر کہنے لگے نہ پوچھو

مر جائیں یا الٰہی چھوٹیں کہیں بلا سے

یہ طرفہ ماجرا ہے اک جا پہ دل دیا ہے

پر قہر ہیں وہاں کے لونڈے ذرا ذرا سے

اتنی سی عمر میں یہ عیاریاں ہیں کرتے

لیتے ہیں دل کو پہلے دے دے بہت دلاسے

جب دیکھتے ہیں آیا اب اختیار میں دل

جو دیکھیو تو پھر پیش آتے ہیں اس ادا سے

میں نے کہا کہ حضرت آپ اپنی طرف دیکھیں

جو ان بتوں سے ہوگا سو ہوگا وہ خدا سے

بے اختیار ہو کر بولے کہ سچ ہے صاحب

واقف نہیں ہوئے ہو عشق ہوس فزا سے

دریا کے رہنے والے کیا جانیں اس اثر کو

پانی کی قدر پوچھو ان سے جو ہیں پیاسے

(537) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raza Azimabadi. is written by Raza Azimabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raza Azimabadi. Free Dowlonad  by Raza Azimabadi in PDF.