خواب ہی میں رخ پر نور دکھائے کوئی

خواب ہی میں رخ پر نور دکھائے کوئی

غم میں راحت کا بھی پہلو نظر آئے کوئی

سامنے اس کے دل و جان و جگر میں رکھ دوں

ہاں مگر ہاتھ میں خنجر تو اٹھائے کوئی

اپنے ہی گھر میں ملا ڈھونڈ رہے تھے جس کو

اس کے پانے کے لیے خود ہی کو پائے کوئی

آ گئی کالی گھٹا جھوم کے مے خانے پر

توبہ کہتی ہے کہ مجھ کو بھی پلائے کوئی

جب نظر آتا ہے وہ جان تمنا دل میں

کس تمنا کو لیے طور پہ جائے کوئی

زندگی کیا ہے فقط موت کا جام رنگیں

ہست ہونا ہے تو ہستی کو مٹائے کوئی

حسن ہے محض جفا عشق ہے تصویر وفا

ربط کا کچھ تو سبب مجھ کو بتائے کوئی

جذبۂ شوق اسے کھینچ کے لائے گا یہاں

آ نہیں سکتا تو سو بار نہ آئے کوئی

دل میں یوں پردہ نشیں رہنے سے حاصل کیا ہے

لطف تو جب ہے رتنؔ سامنے آئے کوئی

(563) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Ratan Pandorwi. is written by Ratan Pandorwi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ratan Pandorwi. Free Dowlonad  by Ratan Pandorwi in PDF.