عجب معرکہ

یہ معرکہ بھی عجب ہے

کہ جس سے لڑتا ہوں

وہ میں ہی خود ہوں

رجز مرا

مرے دشمن کے حق میں جاتا ہے

جو چل رہے ہیں وہ تیر و تفنگ اپنے ہیں

جو کاٹتے ہیں وہ سامان جنگ اپنے ہیں

میں سرخ رو ہوں تو خود اپنے خوں کی رنگ سے

میں آشنا ہوں

خود ایذا دہی کی لذت سے

عجیب جنگ مرے اندروں میں چھڑتی ہے

مری انا مری بے مائیگی سے لڑتی ہے

میں بے ضرر ہوں

بس اپنے سوا سبھی کے لیے

(481) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rashid Jamaal Farooqi. is written by Rashid Jamaal Farooqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rashid Jamaal Farooqi. Free Dowlonad  by Rashid Jamaal Farooqi in PDF.