خود احتسابی

کبھی کبھی میں

جب اپنے اندر سے جھانکتا ہوں

تو میرے باہر کی ساری دنیا

مرے مقابل کھڑا ہوا

ظالموں کا لشکر دکھائی دیتی ہے

اور میں خود کو اپنے باہر کے آدمی کو

عجیب سی بے تعلقی سے

اک اجنبی بن کے دیکھتا ہوں

مگر وہ باہر کا میں

اسی ظالموں کے لشکر سے

ہے نبرد آزما مسلسل

کبھی وہ ظالم پہ حملہ آور

کبھی وہ مظلوم کی حمایت میں

دل فگار و ملول و گریاں

وہ میرے اندر کے میں سے کہتا ہے

باہر آؤ

فصیل ڈھاؤ

حصار توڑو

ہماری صف میں

تمہیں بھی آخر

کبھی تو ہونا پڑے گا شامل

(495) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rashid Aazar. is written by Rashid Aazar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rashid Aazar. Free Dowlonad  by Rashid Aazar in PDF.