Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_e555cd39f238769936f32cb719a3ed66, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تجھ سے وحشت میں بھی غافل کب ترا دیوانہ تھا - رشید رامپوری کی شاعری - Darsaal

تجھ سے وحشت میں بھی غافل کب ترا دیوانہ تھا

تجھ سے وحشت میں بھی غافل کب ترا دیوانہ تھا

دل میں تیری یاد تھی لب پر ترا افسانہ تھا

رات جو زاہد شریک جلسۂ رندانہ تھا

تھی صراحی خندہ لب گردش میں ہر پیمانہ تھا

مے کدہ بے جام چشم یار ماتم خانہ تھا

دیدۂ پرخوں مری آنکھوں میں ہر پیمانہ تھا

ہو گیا تھا مجھ کو جس دن سے اسیری کا خیال

میری آنکھوں میں تو اس دن سے چمن ویرانہ تھا

بزم ساقی میں تہی دستی نے کھو دی آبرو

بخت بد اپنا شریک گردش پیمانہ تھا

میں گلہ قسمت کا کرتا تھا تو سوتے تھے نصیب

شکوۂ تقدیر بہر خواب بخت افسانہ تھا

بڑھ گئے مٹنے سے تیرے دشمنوں کے حوصلے

اے مریض درد و غم تجھ کو ابھی مرنا نہ تھا

میں نے ناحق ہی رشیدؔ زار کو رسوا کیا

آپ کے سر کی قسم وہ آپ کا دیوانہ تھا

(533) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Rampuri. is written by Rasheed Rampuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Rampuri. Free Dowlonad  by Rasheed Rampuri in PDF.