Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_cf714bc2c20974fb941607a1d55a6085, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مرے گھر کے لوگ جو گھر مجھی کو سپرد کر کے چلے گئے - رشید رامپوری کی شاعری - Darsaal

مرے گھر کے لوگ جو گھر مجھی کو سپرد کر کے چلے گئے

مرے گھر کے لوگ جو گھر مجھی کو سپرد کر کے چلے گئے

مرا بار غم نہ اٹھا سکے تو مجھی پہ دھر کے چلے گئے

کبھی گھر ہمارے وہ آ گئے تو لکھا نصیب کا دیکھیے

کوئی بات ان سے نہ ہو سکی وہ ذرا ٹھہر کے چلے گئے

جہاں لطف سیر نہ پا سکے نہ جہاں کا حال بتا سکے

جہاں زندگی میں نہ جا سکے وہاں لوگ مر کے چلے گئے

کوئی بات ان سے کرے گا کیا وہ جواب لے کے پھرے گا کیا

انہیں دیکھ کر جو حواس ہی مرے نامہ بر کے چلے گئے

ہے سرائے دہر عجب مکاں جو مسافر آ کے رہے یہاں

کبھی تین دن کبھی چار دن وہ ٹھہر ٹھہر کے چلے گئے

نہیں آج رنگ وہ خلق کا کبھی یہ زمانے کا حال تھا

ہمیں سر پہ اپنے بٹھا لیا جو کسی بشر کے چلے گئے

ہے عدم کا سخت وہ مرحلہ جہاں اپنا اپنا ہے راستہ

وہ سفر نہیں یہ جو ساتھ ہم کسی ہم سفر کے چلے گئے

ترے پاسباں سے ترا پتہ کبھی ہم نے پوچھا تو یہ ملا

کہ مکاں سے وہ سر شام ہی کہیں بن سنور کے چلے گئے

انہیں بزم غیر میں دیکھ کر کہیں کیا رشیدؔ کہ کیا ہوا

کبھی ضبط کر کے ٹھہر گئے کبھی آہ بھر کے چلے گئے

(519) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Rampuri. is written by Rasheed Rampuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Rampuri. Free Dowlonad  by Rasheed Rampuri in PDF.