Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_3b31cc3e2fd8c507d0636b6ae391b1aa, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نام ہمارا دنیا والے لکھیں گے جی داروں میں - رشید قیصرانی کی شاعری - Darsaal

نام ہمارا دنیا والے لکھیں گے جی داروں میں

نام ہمارا دنیا والے لکھیں گے جی داروں میں

ناچ رہے ہیں اپنی اپنی لاش پہ ہم بازاروں میں

ایک پرانی رسم ہے باقی آج تلک درباروں میں

چاند سے چہرے چن دیتے ہیں پتھر کی دیواروں میں

آج کہاں ہیں شہر میں یارو اونچی گردن والے لوگ

عام ہیں اب تو پاؤں بڑے اور سر چھوٹے سرداروں میں

پار اترنے والوں کو اب دیوانوں میں گنتے ہو

شاید خوش قسمت تھے وہ جو ڈوب گئے منجدھاروں میں

کیا معلوم کوئی چنگاری جاگ اٹھے اور چیخ پڑے

بہتر ہے تم ہاتھ نہ ڈالو ان بجھتے انگاروں میں

وار پہ وار سہے ہیں لیکن ایک لہو کی بوند نہیں

جسم ہیں سارے پتھر کے یا کاٹ نہیں تلواروں میں

کانچ کے یہ چمکیلے ٹکڑے آخر خون رلاتے ہیں

دل سے سچی چیز نہ بانٹو ان جھوٹے دل داروں میں

کون تمہارا درد بٹائے کس کو اتنی فرصت ہے

نام رشیدؔ تم اپنا لکھ لو خود اپنے غم خواروں میں

(599) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Qaisrani. is written by Rasheed Qaisrani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Qaisrani. Free Dowlonad  by Rasheed Qaisrani in PDF.