Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_30979c861fc1f30c11739b149a5011fd, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
شراب ناب کا قطرہ جو ساغر سے نکل جائے - رشید لکھنوی کی شاعری - Darsaal

شراب ناب کا قطرہ جو ساغر سے نکل جائے

شراب ناب کا قطرہ جو ساغر سے نکل جائے

تڑپ کے دل مرا قابوئے‌ دلبر سے نکل جائے

خوشی میں کہہ رہا ہوں آمد آمد ہے جو اس گل کی

کوئی کہہ دے کہ ویرانی مرے گھر سے نکل جائے

ستاتے ہیں رقیب آ آ کے میں گو چھپ کے بیٹھا ہوں

عجب یہ ظلم ہے کوئی کدھر گھر سے نکل جائے

اگر سن لے کہ تیرے سخت جاں کی باری آ پہنچی

سمٹ کر آب خنجر چشم جوہر سے نکل جائے

نکالو روز گھر سے ڈر نہیں لیکن یہ ہے دھڑکا

کہ میرا نام ہی اک دن نہ دفتر سے نکل جائے

گھٹا کے میں نے اپنا شوق دل لکھا ہے جاناں کو

کہ اڑنے میں نہ خط آگے کبوتر سے نکل جائے

نہ جانے کی کرو جلدی کہ قصہ ختم ہوتا ہے

ٹھہر جاؤ ذرا دم جسم لاغر سے نکل جائے

قفس میں دام میں میرے پھڑکنے کا یہ باعث ہے

ہوا پرواز کرنے کی مرے پر سے نکل جائے

اجازت ابر کو در پر ٹھہرنے کی نہیں دیتے

بس اتنا حکم ہے آ کے فقط برسے نکل جائے

رشیدؔ سوختہ دل سر پٹکنے پر ہے آمادہ

کہو ہر اک شرر سے جلد پتھر سے نکل جائے

(617) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Lakhnavi. is written by Rasheed Lakhnavi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Lakhnavi. Free Dowlonad  by Rasheed Lakhnavi in PDF.