اس صدی کا جب کبھی ختم سفر دیکھیں گے لوگ
اس صدی کا جب کبھی ختم سفر دیکھیں گے لوگ
وقت کے چہرے پہ خاک رہ گزر دیکھیں گے لوگ
تخم ریزی کر رہا ہوں میں اسی امید پر
پھولتے پھلتے ہوئے کل یہ شجر دیکھیں گے لوگ
عقل انسانی کی جس دن انتہا ہو جائے گی
ختم ہوتے چاند سورج کا سفر دیکھیں گے لوگ
کانچ کی دیوار پتھر کے ستوں لوہے کی چھت
ہر جگہ ہر شہر میں ایسا ہی گھر دیکھیں گے لوگ
جرأت پرواز کے انجام سے واقف ہوں میں
خون میں ڈوبا ہوا یہ بال و پر دیکھیں گے لوگ
کیا اسی دن کے لیے مانگی تھی پھولوں کی دعا
شبنمی موسم میں بھی رقص شرر دیکھیں گے لوگ
ختم ہم پر ہیں شب زنداں کی ساری سختیاں
ذہن و دل آزاد ہوگا وہ سحر دیکھیں گے لوگ
انجمن کو فیض پہنچائے گی شمع انجمن
کیا حسیں ہوتی ہے عمر مختصر دیکھیں گے لوگ
رمزؔ میں اپنی زباں سے کچھ نہیں بتلاؤں گا
کس طرف اٹھتی ہے یہ میری نظر دیکھیں گے لوگ
(568) ووٹ وصول ہوئے
In Urdu By Famous Poet Ramz Azimabadi. is written by Ramz Azimabadi. Enjoy reading Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ramz Azimabadi. Free Dowlonad by Ramz Azimabadi in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends