چراغ بجھنے لگے اور چھائی تاریکی

چراغ بجھنے لگے اور چھائی تاریکی

چکا رہا تھا میں قیمت ہوا سے یاری کی

تو سوچ بھی نہیں سکتا جس اہتمام کے ساتھ

کٹے شجر پہ پرندوں نے آہ و زاری کی

وہ جس کا عشق مرا جزو روح بن گیا تھا

اسی نے مجھ سے محبت بھی اختیاری کی

تمہارا وجد میں آنا فقط دکھاوا تھا

وہ کیفیت ہی نہیں تھی جو خود پہ طاری کی

تمہارے شہر کی حرمت کا پاس رکھتے ہوئے

عدو کوئی نہ بنایا سبھی سے یاری کی

جہاں خدا کی اذاں ہو رہی ہو گیت کی نذر

سنے گا کون وہاں پر صدا بھکاری کی

(2594) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rakib Mukhtar. is written by Rakib Mukhtar. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rakib Mukhtar. Free Dowlonad  by Rakib Mukhtar in PDF.