Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_2dc096c6fb4baaa991b427e05d8282f1, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
چھپی ہے تجھ میں کوئی شے اسے نہ غارت کر - راجیندر منچندا ،بانی کی شاعری - Darsaal

چھپی ہے تجھ میں کوئی شے اسے نہ غارت کر

چھپی ہے تجھ میں کوئی شے اسے نہ غارت کر

جو ہو سکے تو کہیں دل لگا محبت کر

ادا یہ کس کٹے پتے سے تو نے سیکھی ہے

ستم ہوا کا ہو اور شاخ سے شکایت کر

نہ ہو مخل مرے اندر کی ایک دنیا میں

بڑی خوشی سے بر و بحر پر حکومت کر

وہ اپنے آپ نہ سمجھے گا تیرے دل میں ہے کیا

خلش کو حرف بنا حرف کو حکایت کر

مرے بنائے ہوئے بت میں روح پھونک دے اب

نہ ایک عمر کی محنت مری اکارت کر

کہاں سے آ گیا تو بزم کم یقیناں میں

یہاں نہ ہوگا کوئی خوش ہزار خدمت کر

کچھ اور چیزیں ہیں دنیا کو جو بدلتی ہیں

کہ اپنے درد کو اپنے لیے عبارت کر

نہیں عجب اسی پل کا ہو منتظر وہ بھی

کہ چھو لے اس کے بدن کو ذرا سی ہمت کر

خلوص تیرا بھی اب زد میں آ گیا بانیؔ

یہاں یہ روز کے قصے ہیں جی برا مت کر

(558) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rajinder Manchanda, Bani. is written by Rajinder Manchanda, Bani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rajinder Manchanda, Bani. Free Dowlonad  by Rajinder Manchanda, Bani in PDF.