Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_40cfff1097a6c3310dae89ece1297821, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جو کہیں تھا ہی نہیں اس کو کہیں ڈھونڈھنا تھا - راجیش ریڈی کی شاعری - Darsaal

جو کہیں تھا ہی نہیں اس کو کہیں ڈھونڈھنا تھا

جو کہیں تھا ہی نہیں اس کو کہیں ڈھونڈھنا تھا

ہم کو اک وہم کے جنگل میں یقیں ڈھونڈھنا تھا

پہلے تعمیر ہمیں کرنا تھا اچھا سا مکاں

پھر مکاں کے لئے اچھا سا مکیں ڈھونڈھنا تھا

سب کے سب ڈھونڈتے پھرتے تھے اسے بن کے ہجوم

جس کو اپنے میں کہیں اپنے تئیں ڈھونڈھنا تھا

جستجو کا اک عجب سلسلہ تا عمر رہا

خود کو کھونا تھا کہیں اور کہیں ڈھونڈھنا تھا

نیند کو ڈھونڈ کے لانے کی دوائیں تھیں بہت

کام مشکل تو کوئی خواب حسیں ڈھونڈھنا تھا

دل بھی بچے کی طرح ضد پہ اڑا تھا اپنا

جو جہاں تھا ہی نہیں اس کو وہیں ڈھونڈھنا تھا

ہم بھی جینے کے لئے تھوڑا سکوں تھوڑا سا چین

ڈھونڈ سکتے تھے مگر ہم کو نہیں ڈھونڈھنا تھا

(718) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rajesh Reddy. is written by Rajesh Reddy. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rajesh Reddy. Free Dowlonad  by Rajesh Reddy in PDF.