خواب آنکھوں کو ہماری جو دکھائے آئنہ

خواب آنکھوں کو ہماری جو دکھائے آئنہ

خون کے آنسو وہی ہم کو رلائے آئنہ

آدمی کی فطرتیں جیسے سمجھتا ہو سبھی

آدمی کے ساتھ ایسے مسکرائے آئنہ

بانٹنا تو چاہتا ہے دکھ بزرگوں کے مگر

جھریوں کو کس طرح ان کی چھپائے آئنہ

آئنے کے سامنے سے کوئی تو ہٹتا نہیں

اور کسی کو خواب تک یہ ڈرائے آئنہ

غم نہیں بے شک بکھر جائے کسی دن ٹوٹ کر

جھوٹ کے آگے نہ سر ہرگز جھکائے آئنہ

بول کر سچ کون کتنے دن سلامت رہ سکا

ڈر کے سائے میں حیات اپنی بتائے آئنہ

وقت چہرے پر جب اس کے لکھ گیا ناکامیاں

کیسے وہ دیوار پر کلکلؔ سجائے آئنہ

(496) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rajendra Kalkal. is written by Rajendra Kalkal. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rajendra Kalkal. Free Dowlonad  by Rajendra Kalkal in PDF.