شمعیں جگنو چاند کے ہالے جمع کرو

شمعیں جگنو چاند کے ہالے جمع کرو

بوجھل ہے شب نرم اجالے جمع کرو

پینا ہے زہراب ہلاہل مجھ کو بھی

میرے یارو پیار کے پیالے جمع کرو

شاید خود کو دہرائے تاریخ وفا

اپنی بزم میں ہم سے جیالے جمع کرو

اور بڑھائیں شان چمن کی جن کے زخم

آج وہ کانٹوں کے متوالے جمع کرو

سکھ کی منزل کے ساتھی تو لاکھوں ہیں

دکھ کی راہ میں چلنے والے جمع کرو

راجؔ اسیر زلف نہ ہوں گے دیوانے

ڈسنے والے ناگ نرالے جمع کرو

(539) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raj Kheti. is written by Raj Kheti. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raj Kheti. Free Dowlonad  by Raj Kheti in PDF.