Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_409ad24ea10854dea6b155d203ded720, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ہر اک سانس میں کچھ درد درد لگتا ہے - راج کھیتی کی شاعری - Darsaal

ہر اک سانس میں کچھ درد درد لگتا ہے

ہر اک سانس میں کچھ درد درد لگتا ہے

مرا وجود ہی اب گرد گرد لگتا ہے

تمہارے قرب میں گرمی بہت غضب کی تھی

ہوا کا ہاتھ مگر سرد سرد لگتا ہے

نہ جانے آئی کہاں سے بھکاریوں کی یہ بھیڑ

گداگر آج مجھے فرد فرد لگتا ہے

اسی میں دیکھی تھی تصویر کائنات کبھی

وہ آئنہ کہ جو اب گرد گرد لگتا ہے

وہ ایک ہم تھے کہ سمجھا حریف کو بھی حلیف

فریب کار تمہیں فرد فرد لگتا ہے

کسی کے ہونٹوں کی سرخی کو کیا ہوا ہے راجؔ

غزل کا چہرہ بھی کچھ زرد زرد لگتا ہے

(568) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raj Kheti. is written by Raj Kheti. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raj Kheti. Free Dowlonad  by Raj Kheti in PDF.