Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_8a48ecd534c8b0f7fe506118a764ef95, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نئے شہروں کی بنیاد - رئیس فروغ کی شاعری - Darsaal

نئے شہروں کی بنیاد

ان کی بارگاہ میں

جنگل کے شیر

جاروب کشی کرتے ہیں

موت نے ان سے وعدہ کیا تھا

آگ نہیں جلائے گی

ساتویں نسل تک

لیکن میں ہوں

آٹھویں نسل میں

میں نے ان کی سفید خوشبو کو محسوس کیا ہے

ان کی دستار کا

ایک سرا مشرق میں گم ہے

ایک سرا ایک اور مشرق میں گم ہے

وہ سورج کے آگے آگے قبا پہن کر چلتے ہیں

ہم اپنی حدوں میں سمٹے ہوئے

انہیں دیکھتے ہیں

اور کہتے ہیں نئے شہروں کی بنیاد وہی رکھتے ہیں

جو جنگل کے شیروں کو

جاروب کشی پر مامور کر دیں

ہم تو

اپنے گھوڑوں کی گردن پر

باگ بھی نہیں چھوڑ سکتے

(572) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rais Farogh. is written by Rais Farogh. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rais Farogh. Free Dowlonad  by Rais Farogh in PDF.