Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_4af6a4cd234a9090abe7e97d23c03009, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
رئیسؔ اشکوں سے دامن کو بھگو لیتے تو اچھا تھا - رئیس امروہوی کی شاعری - Darsaal

رئیسؔ اشکوں سے دامن کو بھگو لیتے تو اچھا تھا

رئیسؔ اشکوں سے دامن کو بھگو لیتے تو اچھا تھا

حضور دوست کچھ گستاخ ہو لیتے تو اچھا تھا

جدائی میں یہ شرط ضبط غم تو مار ڈالے گی

ہم ان کے سامنے کچھ دیر رو لیتے تو اچھا تھا

بہاروں سے نہیں جن کو توقع لالہ و گل کی

وہ اپنے واسطے کانٹے ہی بو لیتے تو اچھا تھا

ابھی تو نصف شب ہے انتظار صبح نو کیسا

دل بیدار ہم کچھ دیر سو لیتے تو اچھا تھا

قلمرو داد خون و اشک لکھنے سے جھجکتا ہے

قلم کو اشک و خوں میں ڈبو لیتے تو اچھا تھا

فقط اک گریۂ شبنم کفایت کر نہیں سکتا

چمن والے کبھی جی بھر کے رو لیتے تو اچھا تھا

سراغ کارواں تک کھو گیا اب سوچتے یہ ہیں

کہ گرد کارواں کے ساتھ ہو لیتے تو اچھا تھا

(524) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rais Amrohvi. is written by Rais Amrohvi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rais Amrohvi. Free Dowlonad  by Rais Amrohvi in PDF.