Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_7be4b8fbee217836ebcf81e429f7dc95, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نکلو حصار ذات سے تو کچھ سجھائی دے - رحمت قرنی کی شاعری - Darsaal

نکلو حصار ذات سے تو کچھ سجھائی دے

نکلو حصار ذات سے تو کچھ سجھائی دے

گنبد میں بازگشت صدا ہی سنائی دے

ہر اک افق فریب نظر ہے کہ آسماں

جھک کر گلے زمین کے ملتا دکھائی دے

یا توڑ دے بہ پاس انا کاسہ خود گدا

ورنہ در بخیل کی یارب گدائی دے

مشرق میں آدمی کو اگر پھانس بھی چبھے

مغرب کا ہر مکین تڑپ کر دہائی دے

قہر خدا خداؤں کے ہیں قہر کو بہ کو

آشوب شہر میں نہ دہائی سنائی دے

رحمتؔ چراغ خانۂ درویش ہے حیات

یارب! کوئی تو چاند سا چہرہ دکھائی دے

(639) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rahmat Qarni. is written by Rahmat Qarni. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rahmat Qarni. Free Dowlonad  by Rahmat Qarni in PDF.