Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_98638a11948dc5c72a5637bc7521361f, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
نظم - محمد اظہار الحق کی شاعری - Darsaal

نظم

گھنے پیڑ شاخوں پہ بور اور اونچے پہاڑ

ہری جھاڑیاں اور سبزے کی موٹی تہیں

سڑک کے کناروں پہ کھمبوں کے تار ہوا سے ہلیں سرسرائیں

رسیلے جھکوروں میں وہ تیز نشہ کہ بس سو ہی جائیں

کسی ایک کو پیاس لگ جائے تو سب کے سب کھیلتے مسکراتے

نشیبی چٹانوں میں بہتے ہوئے میٹھے جھرنے کی جانب

چلیں اور ہاتھوں کے پیالے کو اک دوسرے کے لبوں سے لگا دیں

کبھی کوئی بس آئے اور جو بھی اترے خلوص و محبت سے احوال پرسی کرے

اور اسباب سر پر دھرے گاؤں کا راستہ لے

کبھی کوئی چرواہا کندھے پہ لاٹھی رکھے اور ہاتھوں کو لاٹھی پہ لٹکائے

آہستہ آہستہ ریوڑ لیے گزرے اور پوچھتا جائے

کیوں جی کہاں جا رہے ہو

کبھی دور کے کھیت سے اک مدھر تان اٹھے اور سب بھول جائیں

کہ کیا کہہ رہے تھے

پھر ابا نظر آئیں اور

کنکروں اور لکیروں کی دل چسپ معصوم بازی کو سب بھول جائیں

کوئی زین گھوڑے پہ کسنے لگے کوئی سامان اٹھائے

شہر سے آنے والے پھلوں کی مہک ہر طرف پھیل جائے

کھلونوں کی جھنکار دل میں عجب گدگدی سی مچائے

حویلی کے چوبی منقش بڑے در پہ دادی کھڑی منتظر ہوں

ناشتہ کب سے تیار ہے

آٹھ بجنے کو ہیں آج آفس نہیں

جائیں گے کیا

(593) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Mohammad Izhar Ul Haq. Nazm is written by Mohammad Izhar Ul Haq. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mohammad Izhar Ul Haq. Free Dowlonad Nazm by Mohammad Izhar Ul Haq in PDF.