Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_fd46b8206fbde12937608bc8ff5acc01, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
مے کشو جام اٹھا لو کہ گھٹائیں آئیں - جوشؔ ملسیانی کی شاعری - Darsaal

مے کشو جام اٹھا لو کہ گھٹائیں آئیں

مے کشو جام اٹھا لو کہ گھٹائیں آئیں

اشربو کہتی ہوئی سرد ہوائیں آئیں

عشق و الفت کی سزا مل گئی آخر مجھ کو

میرے آگے مری معصوم خطائیں آئیں

اب توجہ تو مرے حال پہ ہو جاتی ہے

شکر کرتا ہوں کہ اس بت کو جفائیں آئیں

خندہ زن داغ معاصی پہ ہوئی جاتی ہے

لو مری شرم گنہ کو بھی ادائیں آئیں

وہی مرنے کی تمنا وہی جینے کی ہوس

نہ جفائیں تمہیں آئیں نہ وفائیں آئیں

پھر وہ آمادہ ہوئے مجھ پہ برسنے کے لیے

پھر مرے سر پہ مصیبت کی گھٹائیں آئیں

اس قدر جور حسیناں سے رہا خوف زدہ

حوریں آئیں تو میں سمجھا کہ بلائیں آئیں

کوہ غم تھا مرا انعام محبت شاید

چار جانب سے اٹھالو کی صدائیں آئیں

ڈوبنے والی ہے کیا کشتئ امید اے جوشؔ

موج تڑپی لب ساحل پہ دعائیں آئیں

(1034) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mai-kasho Jam UTha Lo Ki GhaTaen Aain In Urdu By Famous Poet Josh Malsiani. Mai-kasho Jam UTha Lo Ki GhaTaen Aain is written by Josh Malsiani. Enjoy reading Mai-kasho Jam UTha Lo Ki GhaTaen Aain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Josh Malsiani. Free Dowlonad Mai-kasho Jam UTha Lo Ki GhaTaen Aain by Josh Malsiani in PDF.