Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_244557b8ba7b5c994eed8f45c7e14111, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اساطیری نظم - جواز جعفری کی شاعری - Darsaal

اساطیری نظم

آخری بار

کوہ ندا کے اس پار

اس کے سنہری وجود کی آیت

میرے دل کے قرطاس پر

تسطیر ہوئی

میں

سات سوالوں کے جواب تلاش کرتا ہوا

اس اجنبی سر زمین پر

اترا تھا

اس کی سنہری ناف کا پیالہ

ختن سے آئی

کستوری سے لبریز تھا

اور سینے پر

لالہ کے دو پھول کھلے تھے

روشنی

اس کے چہرے کے خد و خال تخلیق کرنے میں

مصروف تھی

وہ

سیاہ پیرہن پہنے

ہیرے کے تخت کو

ٹھوکر پہ لیے بیٹھی تھی

اس

کے پہلو میں

وفادار غلام ایستادہ تھے

جن کے محبت سے لبریز دل

ان کی ہتھیلیوں پہ دھڑکتے تھے

میں نے اپنی تازہ نظم

صندل کی چھال پر لکھ کر

اسے ہدیہ کی

میری نظم کے آخری مصرع تک آتے آتے

اس کا دل

آنکھوں سے بہہ نکلا

اس نے ہاتھ بڑھا کر

رقص کرتے پیڑ کا

سب سے خوش گلو پرندہ توڑ کر

میری ہتھیلی پر رکھا

تو اس کے پہلو میں

ٹھاٹھیں مارتا جواہرات کا دریا

میرے کشادہ دامن میں بہنے لگا

میں نے اس کے دریا کو اپنے چلو میں بھرا

اور فرش پر تھوک دیا

تب اس پر یہ راز کھلا

کہ میں ہی وہ شاعر ہوں جس نے

نظم

اور

تقدیر

ایجاد کی

(1443) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Asatiri Nazm In Urdu By Famous Poet Jawaz Jafri. Asatiri Nazm is written by Jawaz Jafri. Enjoy reading Asatiri Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jawaz Jafri. Free Dowlonad Asatiri Nazm by Jawaz Jafri in PDF.