Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_311911f70e8eac3347d4c32514936038, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تیار بہت موج روانی کے لیے ہے - جاوید شاہین کی شاعری - Darsaal

تیار بہت موج روانی کے لیے ہے

تیار بہت موج روانی کے لیے ہے

لیکن کوئی مشکل کہیں پانی کے لیے ہے

لوگوں نے اگر مجھ پہ یہاں تنگ زمیں کی

اک اور جگہ نقل مکانی کے لیے ہے

اس باب جہاں میں یہ ترا حرف شب و روز

محتاج بہت اپنے معانی کے لیے ہے

جس شہر کا افراط محبت میں تھا شہرہ

مشہور اب اس شے کی گرانی کے لیے ہے

سنتے ہوئے سونے پہ جو آئے گا زمانہ

اک موڑ مرے پاس کہانی کے لیے ہے

جلتے ہوئے دیکھا ہے کہیں شمع ہوا کو

کافی یہ مجھے اس کی نشانی کے لیے ہے

جانا ہے کہاں اس نے کسی شاخ سے جھڑ کر

آوارگی ہی برگ خزانی کے لیے ہے

بیگار بنا ڈالا ہے اک یاد کو تو نے

یہ کام کسی شام سہانی کے لیے ہے

یہ کھوج جو ہر در پہ لیے پھرتی ہے شاہیںؔ

اک گھر میں کسی شکل پرانی کے لیے ہے

(714) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tayyar Bahut Mauj Rawani Ke Liye Hai In Urdu By Famous Poet Javed Shaheen. Tayyar Bahut Mauj Rawani Ke Liye Hai is written by Javed Shaheen. Enjoy reading Tayyar Bahut Mauj Rawani Ke Liye Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Shaheen. Free Dowlonad Tayyar Bahut Mauj Rawani Ke Liye Hai by Javed Shaheen in PDF.