دل سوزان عاشق مخزن رنگ وفا ہوگا
دل سوزان عاشق مخزن رنگ وفا ہوگا
وہ حصہ قدر کے قابل ہے جتنا جل گیا ہوگا
چلے تھے درد کو سن کر تھمے یہ کہہ کے رستہ میں
نہ جانا اب مناسب ہے وہ کب کا مر گیا ہوگا
یہ اک بوسے پہ اتنی بحث یہ زیبا نہیں تم کو
نہیں ہے یاد مجھ کو خیر اچھا لے لیا ہوگا
چھڑی تھیں حسن کی بحثیں ادھر چاند اور ادھر تم تھے
کسی کو دیکھ کر بے پردہ کوئی چھپ گیا ہوگا
اندھیرے گھر کی کچھ پروا نہیں ہے تیرہ بختوں کو
تم آؤ قبر پر روشن چراغ نقش پا ہوگا
مروت کی تو صورت بھی نہیں دیکھی ان آنکھوں نے
اگر دھمکاؤں مرنے پر تو کہہ دے گا کہ کیا ہوگا
تماشا جانکنی کا کیوں نہ دیکھا دیکھ تو لیتے
رگیں جتنی کھچی تھیں دم بھی اتنا ہی کھچا ہوگا
تم آؤ دیکھنے والا نہیں کوئی سر مدفن
چراغ قبر افسردہ تھا کب کا بجھ گیا ہوگا
ابھی تو آگ سینے میں کہیں کم ہے کہیں زائد
اگر مل جائیں گے آپس میں سب چھالے تو کیا ہوگا
چمک اٹھی جو میرے زخم دل میں کیا قیامت ہے
فلک پر چاند نکلا ہوگا یا کوئی ہنسا ہوگا
ہمیں سے پوچھ لو کیسے ہو تم اور حسن کیسا ہے
اگر آئینہ کو دم بھر نہ دیکھو گے تو کیا ہوگا
غم فرقت کا کیا شکوہ قیامت آنے والی ہے
خدا کے سامنے آخر تو اک دن سامنا ہوگا
یہی جاویدؔ بہتر ہے کہ اب توبہ سے کر توبہ
وہی چھپ کر پیے گا مے جو تم سا پارسا ہوگا
(916) ووٹ وصول ہوئے
Dil-e-sozan-e-ashiq MaKHzan-e-rang-e-wafa Hoga In Urdu By Famous Poet Javed Lakhnvi. Dil-e-sozan-e-ashiq MaKHzan-e-rang-e-wafa Hoga is written by Javed Lakhnvi. Enjoy reading Dil-e-sozan-e-ashiq MaKHzan-e-rang-e-wafa Hoga Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Lakhnvi. Free Dowlonad Dil-e-sozan-e-ashiq MaKHzan-e-rang-e-wafa Hoga by Javed Lakhnvi in PDF.
Sad Poetry in Urdu, 2 Lines Poetry in Urdu, Ahmad Faraz Poetry in Urdu, Sms Poetry in Urdu, Love Poetry in Urdu, Rahat Indori Poetry, Wasi Shah Poetry in Urdu, Faiz Ahmad Faiz Poetry, Anwar Masood Poetry Funny, Funnu Poetry in Urdu, Ghazal in Urdu, Romantic Poetry in Urdu, Poetry in Urdu for Friends