Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_ce82cf19da8b06ce661f07addc8bb98c, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دائم ہو اس کے حسن کی نزہت خدا کرے - جاوید جمیل کی شاعری - Darsaal

دائم ہو اس کے حسن کی نزہت خدا کرے

دائم ہو اس کے حسن کی نزہت خدا کرے

اور مجھ میں یہ جنون کی لذت خدا کرے

سنجیدگی کا رنگ ہو تھوڑا سا پیار میں

باقی مگر ہو رنگ شرارت خدا کرے

مدت سے کوئی تیر نہ خنجر نہ سنگ و خشت

دشمن ہو میرا زندہ سلامت خدا کرے

غمگین ہوں لطیفے ہیں پھر بھی زبان پر

قائم رہے یہ ذوق ظرافت خدا کرے

پوشیدہ ہیں گناہوں میں بربادیوں کے راز

نازل ہو دل پہ حرف ندامت خدا کرے

مجمع کی کیفیات کا منظر عجیب تھا

بڑھتا رہے یہ زور خطابت خدا کرے

کہتے ہیں اپنی اوروں کی سنتے نہیں ہیں لوگ

ہو جائے کاش شوق سماعت خدا کرے

کہتے ہیں اہل دین کہ تقویٰ ہی دین ہے

وہ جان جائیں کاش اقامت خدا کرے

میری دعا یہی ہے شریک سفر کے ساتھ

آ جائے ہم کو حسن نظامت خدا کرے

تخلیق ہے بلندیٔ افکار کی عطا

آئے ترے کلام میں رفعت خدا کرے

ہر شخص کاش سیکھ لے آداب پیار کے

دل میں نہ ہو کسی کے کدورت خدا کرے

جاویدؔ چھین سکتا ہے کیا کوئی اس کا رزق

جس شخص کی ہمیشہ کفالت خدا کرے

(976) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Daim Ho Uske Husn Ki Nuzhat KHuda Kare In Urdu By Famous Poet Javed Jameel. Daim Ho Uske Husn Ki Nuzhat KHuda Kare is written by Javed Jameel. Enjoy reading Daim Ho Uske Husn Ki Nuzhat KHuda Kare Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Jameel. Free Dowlonad Daim Ho Uske Husn Ki Nuzhat KHuda Kare by Javed Jameel in PDF.