Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_40a44f875bdd9028ab22cb662d3e91c8, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے - جون ایلیا کی شاعری - Darsaal

گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے

گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے

وہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے

ترا خیال تو ہے پر ترا وجود نہیں

ترے لیے تو یہ محفل سجائی تھی میں نے

ترے عدم کو گوارا نہ تھا وجود مرا

سو اپنی بیخ کنی کی کمی نہ کی میں نے

ہیں میری ذات سے منسوب صد فسانۂ عشق

اور ایک سطر بھی اب تک نہیں لکھی میں نے

خود اپنے عشوہ و انداز کا شہید ہوں میں

خود اپنی ذات سے برتی ہے بے رخی میں نے

مرے حریف مری یکہ تازیوں پہ نثار

تمام عمر حلیفوں سے جنگ کی میں نے

خراش نغمہ سے سینہ چھلا ہوا ہے مرا

فغاں کہ ترک نہ کی نغمہ پروری میں نے

دوا سے فائدہ مقصود تھا ہی کب کہ فقط

دوا کے شوق میں صحت تباہ کی میں نے

زبانہ زن تھا جگر سوز تشنگی کا عذاب

سو جوف سینہ میں دوزخ انڈیل لی میں نے

سرور مے پہ بھی غالب رہا شعور مرا

کہ ہر رعایت غم ذہن میں رکھی میں نے

غم شعور کوئی دم تو مجھ کو مہلت دے

تمام عمر جلایا ہے اپنا جی میں نے

علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں

وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے

رہا میں شاہد تنہا نشین مسند غم

اور اپنے کرب انا سے غرض رکھی میں نے

(2236) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ganwai Kis Ki Tamanna Mein Zindagi Maine In Urdu By Famous Poet Jaun Eliya. Ganwai Kis Ki Tamanna Mein Zindagi Maine is written by Jaun Eliya. Enjoy reading Ganwai Kis Ki Tamanna Mein Zindagi Maine Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaun Eliya. Free Dowlonad Ganwai Kis Ki Tamanna Mein Zindagi Maine by Jaun Eliya in PDF.