Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_3c5aed48a26239aa4c7aa2fc9f262bfe, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میں - جون ایلیا کی شاعری - Darsaal

بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میں

بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میں

میں نہیں خود میں یہ اک عام خبر ہے مجھ میں

اک عجب آمد و شد ہے کہ نہ ماضی ہے نہ حال

جونؔ برپا کئی نسلوں کا سفر ہے مجھ میں

ہے مری عمر جو حیران تماشائی ہے

اور اک لمحہ ہے جو زیر و زبر ہے مجھ میں

کیا ترستا ہوں کہ باہر کے کسی کام آئے

وہ اک انبوہ کہ بس خاک بسر ہے مجھ میں

ڈوبنے والوں کے دریا مجھے پایاب ملے

اس میں اب ڈوب رہا ہوں جو بھنور ہے مجھ میں

در و دیوار تو باہر کے ہیں ڈھانے والے

چاہے رہتا نہیں میں پر مرا گھر ہے مجھ میں

میں جو پیکار میں اندر کی ہوں بے تیغ و زرہ

آخرش کون ہے جو سینہ سپر ہے مجھ میں

معرکہ گرم ہے بے طور سا کوئی ہر دم

نہ کوئی تیغ سلامت نہ سپر ہے مجھ میں

زخم ہا زخم ہوں اور کوئی نہیں خوں کا نشاں

کون ہے وہ جو مرے خون میں تر ہے مجھ میں

(2456) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Band Bahar Se Meri Zat Ka Dar Hai Mujh Mein In Urdu By Famous Poet Jaun Eliya. Band Bahar Se Meri Zat Ka Dar Hai Mujh Mein is written by Jaun Eliya. Enjoy reading Band Bahar Se Meri Zat Ka Dar Hai Mujh Mein Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaun Eliya. Free Dowlonad Band Bahar Se Meri Zat Ka Dar Hai Mujh Mein by Jaun Eliya in PDF.