Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9e550e9aa45b0753ae519b950efc684a, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تھی ابھی صبح ابھی شام ہوئی جاتی ہے - جمیلؔ مظہری کی شاعری - Darsaal

تھی ابھی صبح ابھی شام ہوئی جاتی ہے

تھی ابھی صبح ابھی شام ہوئی جاتی ہے

زندگی گردش ایام ہوئی جاتی ہے

زندگی مہلت توفیق خم آشامی تھی

زندگی فرصت یک جام ہوئی جاتی ہے

زندگی طائر صحرا تھی بہ شوق پرواز

زندگی صید تہہ دام ہوئی جاتی ہے

زندگی ڈال رہی تھی جو ستاروں پہ کمند

اب تماشائے لب بام ہوئی جاتی ہے

زندگی یہ ہے کہ با ایں ہمہ سودائے سفر

زندگی حسرت یک گام ہوئی جاتی ہے

زندگی یہ ہے کہ جس ریت پہ جلتے تھے قدم

اب وہی بستر آرام ہوئی جاتی ہے

زندگی یہ ہے کہ سویا تھا مسافر تھک کر

سو کے اٹھا ہے تو اب شام ہوئی جاتی ہے

مظہریؔ فن کا تقاضا ہے کہ لکھیے کچھ اور

یہ غزل کوشش ناکام ہوئی جاتی ہے

(1260) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Thi Abhi Subh Abhi Sham Hui Jati Hai In Urdu By Famous Poet Jameel Mazhari. Thi Abhi Subh Abhi Sham Hui Jati Hai is written by Jameel Mazhari. Enjoy reading Thi Abhi Subh Abhi Sham Hui Jati Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jameel Mazhari. Free Dowlonad Thi Abhi Subh Abhi Sham Hui Jati Hai by Jameel Mazhari in PDF.