کہی نہ ان سے جو ہونٹوں پہ بات آئی بھی

کہی نہ ان سے جو ہونٹوں پہ بات آئی بھی

کہ آشنائی بھی تھی شرم آشنائی بھی

کوئی طلب تھی تو دست سوال پھیلاتے

مگر ملی تھی کہاں صورت گدائی بھی

کہو ہوا سے چلے آج رات تھم تھم کر

کہ آگ ہے مرے دامن میں کچھ پرائی بھی

ترے کرم کے فسانے تو شہر بھر سے کہے

ترے ستم کی کہاں جا کے دیں دہائی بھی

تری صدا پہ گماں دھڑکنوں کا ہوتا تھا

عجب تھا اب کے سکوت شب جدائی بھی

تمہاری ہم سفری کے بھی تھے بہت احساں

ہوئی ہے وجہ ندامت شکستہ پائی بھی

نظر بجھی تو ملے روشنی کہاں حشمیؔ

جلا کے شمع بہت آنکھ سے لگائی بھی

(813) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kahi Na Un Se Jo HonTon Pe Baat Aai Bhi In Urdu By Famous Poet Jaleel Hashmi. Kahi Na Un Se Jo HonTon Pe Baat Aai Bhi is written by Jaleel Hashmi. Enjoy reading Kahi Na Un Se Jo HonTon Pe Baat Aai Bhi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaleel Hashmi. Free Dowlonad Kahi Na Un Se Jo HonTon Pe Baat Aai Bhi by Jaleel Hashmi in PDF.