ہر سمت تازگی سی جھرنوں کی نغمگی سے کتنی (ردیف .. ے)

ہر سمت تازگی سی جھرنوں کی نغمگی سے کتنی

مشابہت ہے ساقی تری ہنسی سے

کیا جانے کتنے فتنے اٹھتے ہیں کج روی سے

وہ شخص یوں بظاہر ملتا ہے سادگی سے

اکثر غزل ہوئی ہے کچھ ایسی جاں کنی سے

جیسے غزال دیکھے صحرا میں بے بسی سے

اک مرد با صفا نے لکھا لہو سے اپنے

عزت کی موت بہتر ذلت کی زندگی سے

صدیوں تلک رہی ہے تہذیب کی نگہباں

پتھر تراشتے تھے کچھ لوگ شاعری سے

اب آدمی بنے ہیں اک دوسرے کے سائل

اب آدمی گریزاں رہتا ہے آدمی سے

شوخی و بزلہ سنجی دوشیزگی وہی ہے

معصومیت گئی بس احساس آگہی سے

جب ہو غرض تو ملیے ورنہ کھنچے سے رہیے

ہم تنگ آ چکے ہیں اس شان دلبری سے

جعفرؔ رضا تم اب تک اچھے بھلے تھے لیکن

مٹی خراب کر لی کیوں تم نے شاعری سے

(2227) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Har-samt Tazgi Si Jharnon Ki Naghmagi Se Kitni In Urdu By Famous Poet Jafar Raza. Har-samt Tazgi Si Jharnon Ki Naghmagi Se Kitni is written by Jafar Raza. Enjoy reading Har-samt Tazgi Si Jharnon Ki Naghmagi Se Kitni Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jafar Raza. Free Dowlonad Har-samt Tazgi Si Jharnon Ki Naghmagi Se Kitni by Jafar Raza in PDF.