Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_c748366412bcc6ca301018e298f10394, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ایک وقت میں ایک کام - اسماعیلؔ میرٹھی کی شاعری - Darsaal

ایک وقت میں ایک کام

ہے کام کے وقت کام اچھا

اور کھیل کے وقت کھیل زیبا

جب کام کا وقت ہو کرو کام

بھولے سے بھی کھیل کا نہ لو نام

ہاں کھیل کے وقت خوب کھیلو

کودو پھاندو کہ ڈنڈ پیلو

خوش رہنے کا ہے یہی طریقہ

ہر بات کا سیکھیے سلیقہ

ہمت کو نہ ہاریو خدا را

مت ڈھونڈیو غیر کا سہارا

اپنی ہمت سے کام کرنا

مشکل ہو تو چاہئے نہ ڈرنا

جو کچھ ہو سو اپنے دم قدم سے

کیا کام ہے غیر کے کرم سے

مت چھوڑیو کام کو ادھورا

بے کار ہے جو ہوا نہ پورا

ہر وقت میں صرف ایک ہی کام

پا سکتا ہے بہتری سے انجام

جب کام میں کام اور چھیڑا

دونوں ہی میں پڑ گیا بکھیڑا

جو وقت گزر گیا اکارت

افسوس! ہوا خزانہ غارت

ہے کام کے وقت کام اچھا

اور کھیل کے وقت کھیل زیبا

(3208) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Waqt Mein Ek Kaam In Urdu By Famous Poet Ismail Merathi. Ek Waqt Mein Ek Kaam is written by Ismail Merathi. Enjoy reading Ek Waqt Mein Ek Kaam Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ismail Merathi. Free Dowlonad Ek Waqt Mein Ek Kaam by Ismail Merathi in PDF.