Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_ab51e8b04979e26adc1d3a6352e34a6d, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
حامد کہاں کہ دوڑ کے جاؤں خبر کو میں - اسماعیلؔ میرٹھی کی شاعری - Darsaal

حامد کہاں کہ دوڑ کے جاؤں خبر کو میں

حامد کہاں کہ دوڑ کے جاؤں خبر کو میں

کس آرزو پہ قطع کروں اس سفر کو میں

مانا بری خبر ہے پہ تیری خبر تو ہے

صبر و قرار نذر کروں نامہ بر کو میں

یہ سنگ و خشت آہ دلاتے ہیں تیری یاد

روتا ہوں دیکھ دیکھ کے دیوار و در کو میں

ہے تیری شکل یا تری آواز کا خیال

کرتا ہوں التفات یکایک جدھر کو میں

افسوس ہائے ہائے کی آتی نہیں صدا

پوچھے تو کیا بتاؤں ترے چارہ گر کو میں

کیا ہو گیا اسے کہ تجھے دیکھتی نہیں

جی چاہتا ہے آگ لگا دوں نظر کو میں

اچھا جو تو نے گوشۂ مرقد کیا پسند

اب اپنے حق میں گور بناؤں گا گھر کو میں

تیرے سر عزیز کی بالش ہو خاک سے

بالین غم سے اب نہ اٹھاؤں گا سر کو میں

دیکھی نہ تھی بہار ابھی تیرے شباب کی

بھولا نہ تھا ابھی ترے عہد صغر کو میں

تقدیر ہی نے ہائے نہ کی کچھ مساعدت

کیا روؤں اب دعا و دوا کے اثر کو میں

حکم خدا یہی تھا کہ بیٹھا کیا کروں

ماتم میں تیرے اشک فشاں چشم تر کو میں

جز درد و داغ تو نے نہ چھوڑا نشان حیف

رکھوں گا میہمان انہیں عمر بھر کو میں

کر نے دو آہ و نالہ کہ آخر رہوں گا بیٹھ

تسلیم کر کے حکم قضا و قدر کو میں

کیا فکر آب و نان کہ غم کہہ رہا ہے اب

موجود ہوں ضیافت دل اور جگر کو میں

تجھ کو جوار رحمت حق میں جگہ ملے

مانگا کروں گا اب یہ دعا ہر سحر کو میں

حبس دوام تو نہیں دنیا کہ مر رہوں

کاہے کو گھر خیال کروں رہ گزر کو میں

خود ہم سے بھی زیادہ ہو جو ہم پے مہرباں

وہ جام زہر دے تو نہ چکھوں شکر کو میں

وہ جانے اور اس کی رضا جو پسند ہو

سب کام سونپتا ہوں اسی داد گر کو میں

ہوتا نہ دل میں درد تو کرتا نہ ہائے ہائے

دیتا نہ طول یوں سخن مختصر کو میں

(810) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hamid Kahan Ki DauD Ke Jaun KHabar Ko Main In Urdu By Famous Poet Ismail Merathi. Hamid Kahan Ki DauD Ke Jaun KHabar Ko Main is written by Ismail Merathi. Enjoy reading Hamid Kahan Ki DauD Ke Jaun KHabar Ko Main Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ismail Merathi. Free Dowlonad Hamid Kahan Ki DauD Ke Jaun KHabar Ko Main by Ismail Merathi in PDF.