Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_b7ce2cc2f9dc127d82a10844acb8b4d7, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
بگولے رہنما ہیں باد صحرائی سفر میں ہے - اسلام عظمی کی شاعری - Darsaal

بگولے رہنما ہیں باد صحرائی سفر میں ہے

بگولے رہنما ہیں باد صحرائی سفر میں ہے

رکیں کیسے ہمارے ساتھ رسوائی سفر میں ہے

خبر بھی تو نہیں ہے اب کدھر کو جا رہے ہیں ہم

سرابوں کا سفر ہے آبلہ پائی سفر میں ہے

یہ بستی ہے کہ زنداں کچھ بھی تو پلے نہیں پڑتا

تھے کب پچھوا کے دن اور کب سے پروائی سفر میں ہے

کہاں سے آئیں کانوں کے لئے رم جھم سی آوازیں

جرس اک لفظ پارینہ ہے شہنائی سفر میں ہے

ازل سے تا ابد ہے کار فرما گردش دوراں

کہ نادانی حضر میں اور دانائی سفر میں ہے

اسے صدیاں لگیں گی نیند سے بے دار ہونے میں

ابھی آغاز کا موسم ہے انگڑائی سفر میں ہے

کوئی آہٹ بناتی ہی نہیں امید کا موسم

کچھ ایسی چپ لگی ہے جیسے گویائی سفر میں ہے

اکیلے پن کا عظمیؔ ہو بھی تو احساس کیسے ہو

تسلسل سے ہماری شام تنہائی سفر میں ہے

(773) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Bagule Rahnuma Hain Baad-e-sahrai Safar Mein Hai In Urdu By Famous Poet Islam Uzma. Bagule Rahnuma Hain Baad-e-sahrai Safar Mein Hai is written by Islam Uzma. Enjoy reading Bagule Rahnuma Hain Baad-e-sahrai Safar Mein Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Islam Uzma. Free Dowlonad Bagule Rahnuma Hain Baad-e-sahrai Safar Mein Hai by Islam Uzma in PDF.