Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_0e3eb8ebeca37b73a95c38f8341665ff, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
وہ مہرباں ہو تو صحرا بھی گلستاں ہو جائیں - عرفان وحید کی شاعری - Darsaal

وہ مہرباں ہو تو صحرا بھی گلستاں ہو جائیں

وہ مہرباں ہو تو صحرا بھی گلستاں ہو جائیں

اگر خفا ہو تو برہم ستار گاں ہو جائیں

ہوائیں شوق سمندر کی مہرباں ہو جائیں

طلب سفینہ ہو ارمان بادباں ہو جائیں

بیاس دوستی اتنے بھی اب نہ دو الزام

کہ ہم خود اپنی طرف سے بھی بد گماں ہو جائیں

قلندروں کے لیے شہر کیا ہے صحرا کیا

غرض تو ٹھور ٹھکانوں سے ہے جہاں ہو جائیں

تمہاری یاد کرے ایسے دل میں گھر اپنا

ہم اپنے گھر میں بتدریج میہماں ہو جائیں

تری رضا رہی شامل تو اس مسافت میں

سلگتے دشت کی دھوپیں بھی سائباں ہو جائیں

جو ہو یقین تو بس اک چراغ کافی ہے

نہ ہو تو لاکھ مہ و مہر رائیگاں ہو جائیں

چلو شگاف بنائیں فصیل وقت میں ہم

عجب نہیں کہ بہم سارے رفتگاں ہو جائیں

جو صید دام جنوں تھے وہ پا گئے منزل

اسیر دانش و بینش نہ بے نشاں ہو جائیں

فضول ٹھہرے تگ و تاز عمر بھی ساری

ہتھیلیوں کی لکیریں بھی رائیگاں ہو جائیں

وفا کی جنس ہیں عرفانؔ ہم بھی ارزاں ہیں

خرید لو کہیں ایسا نہ ہو گراں ہو جائیں

(808) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Wo Mehrban Ho To Sahra Bhi Gulistan Ho Jaen In Urdu By Famous Poet Irfan Waheed. Wo Mehrban Ho To Sahra Bhi Gulistan Ho Jaen is written by Irfan Waheed. Enjoy reading Wo Mehrban Ho To Sahra Bhi Gulistan Ho Jaen Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Irfan Waheed. Free Dowlonad Wo Mehrban Ho To Sahra Bhi Gulistan Ho Jaen by Irfan Waheed in PDF.