Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_aacc83da205b5de5c0d8041703bbc8ba, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
اداس بس عادتاً ہوں کچھ بھی ہوا نہیں ہے - عرفان ستار کی شاعری - Darsaal

اداس بس عادتاً ہوں کچھ بھی ہوا نہیں ہے

اداس بس عادتاً ہوں کچھ بھی ہوا نہیں ہے

یقین مانو کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے

ادھیڑ کر سی رہا ہوں برسوں سے اپنی پرتیں

نتیجتاً ڈھونڈنے کو اب کچھ بچا نہیں ہے

ذرا یہ دل کی امید دیکھو یقین دیکھو

میں ایسے معصوم سے یہ کہہ دوں خدا نہیں ہے

میں اپنی مٹی سے اپنے لوگوں سے کٹ گیا ہوں

یقیناً اس سے بڑا کوئی سانحہ نہیں ہے

تو کیا کبھی مل سکیں گے یا بات ہو سکے گی

نہیں نہیں جاؤ تم کوئی مسئلہ نہیں ہے

وہ راز سینے میں رکھ کے بھیجا گیا تھا مجھ کو

وہی جو اک راز مجھ پہ اب تک کھلا نہیں ہے

میں بغض نفرت حسد محبت کے ساتھ رکھوں

نہیں میاں میرے دل میں اتنی جگہ نہیں ہے

چہار جانب یہ بے یقینی کا گھپ اندھیرا

یہ میری وحشت کا انخلا ہے خلا نہیں ہے

اسی کی خوشبو سے آج تک میں مہک رہا ہوں

وہ مجھ سے بچھڑا ہوا ہے لیکن جدا نہیں ہے

لکھا ہوا ہے تمہارے چہرے پہ غم تمہارا

ہماری حالت بھی ایسی بے ماجرا نہیں ہے

یہ تازہ کاری ہے طرز احساس کا کرشمہ

مرے لغت میں تو لفظ کوئی نیا نہیں ہے

نیا ہنر سیکھ فی‌ زمانہ ہو جس کی وقعت

سخن کی نسبت سے اب کوئی پوچھتا نہیں ہے

جسے ہو عرفانؔ ذات وہ کیا تری سنے گا

او ناصحا چھوڑ دے کوئی فائدہ نہیں ہے

(1099) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Udas Bas Aadatan Hun Kuchh Bhi Hua Nahin Hai In Urdu By Famous Poet Irfan Sattar. Udas Bas Aadatan Hun Kuchh Bhi Hua Nahin Hai is written by Irfan Sattar. Enjoy reading Udas Bas Aadatan Hun Kuchh Bhi Hua Nahin Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Irfan Sattar. Free Dowlonad Udas Bas Aadatan Hun Kuchh Bhi Hua Nahin Hai by Irfan Sattar in PDF.