Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_9a30d06a17c62afa3b2c8aeaeb801ae2, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
رواں ہوں میں - اقبال کوثر کی شاعری - Darsaal

رواں ہوں میں

رواں ہوں میں

اور اس روانی میں

عہد در عہد کی جراحت نما بصارت کی خاک کا وہ بھنور ہے

جس میں

مرے شب و روز کا غبار سیہ

مرے سنگ گھومتا ہے

رواں ہوں میں

اور خود پہ اور سب پہ ہنس رہا ہوں

کہ میری مانند ہم سبھی وقت کی کھڑی سائیکل کا

گردش پذیر پہیہ ہیں نا مسافت نو رو گرداں

کہ نارسائی کے خشت خانوں کی چمنیوں سے نکلنے والے

حروف پسپا کے سب دھوئیں صرف رائیگاں ہیں

یہ محور خاک کیا ہے

کس گردش‌ معلق کا استعارہ ہے

ہم کہاں ہیں

میں ہنس رہا ہوں

سفید‌ مو سر پہ کہل عمری کی برف رکھے

کہ آج میں اپنے عہد کا اور شہر کا وہ ضمیر بھی ہوں

جو آج اور کل کے موڑ پر ہے

جو دیکھتا اور سوچتا ہے

کہ ہم بزرگان‌ صاحب اختیار کی عمر خوردہ دانش

کھڑے سفر کے اسیر وقتوں کی کیسی زنجیر بن گئی ہے

کہ جو ہماری سیہ شب خاک سے لپٹ کر

سبھی کی تقدیر بن گئی ہے

جو آج سے ملنے والے کل کی ہر ایک ساعت پہ حلقہ حلقہ اتر رہی ہے

جو سوچتا ہے

کہ ہم بزرگان صاحب اختیار کی آنکھ خود سے کٹ کر

ہماری نوحہ‌ گری کی آراستہ شبیہوں کو کل کے امکان کے نشروں کو کب پڑے گی

جو سوچتا ہے

کہ یہ سلاسل کی رات لمبی ہے

اور نہ جانے طلوع صبح نجات کب ہو

کہ ہم بزرگان‌ صاحب اختیار کے فیصلے کی ساعت

ہمارے خوابوں کے ساتھ کب ہو

(1347) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rawan Hun Main In Urdu By Famous Poet Iqbal Kausar. Rawan Hun Main is written by Iqbal Kausar. Enjoy reading Rawan Hun Main Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iqbal Kausar. Free Dowlonad Rawan Hun Main by Iqbal Kausar in PDF.