Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_b77fe7fd0cad34ab7b023a1030e7b170, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ایک کہانی عشق کی - انجلا ہمیش کی شاعری - Darsaal

ایک کہانی عشق کی

میں تیرے بہتر ساتھیوں میں نہیں تھا

مجھے تو عشق نے منتخب کیا تھا

ایک وحشت ناک بھیڑ تھی میرے ارد گرد

مگر میں اس بھیڑ میں ہوتے ہوئے بھی

کسی وحشت کا حصہ نہ تھا

میں تو تنہا تھا

اہل حکم کے نزدیک تو ایک باغی تھا

اور وہ تمام ہجوم جو فقط ہجوم تھا

بے چہرہ بے کردار بے ذہن فقط ہجوم

جو اپنی غلط ضرورتوں کی خاطر

وہی کہتے جو اہل حکم کہتے وہی سنتے جو انہیں سنایا جاتا

وہی دیکھتے جو انہیں دکھا جاتا

سوئے حسین ابن علی

تم باغی ٹھہرے

میں اس ہجوم کا حصہ نہیں تھا

مگر تم تک آنے کے لئے مجھے اس ہجوم سے گزرنا تھا

تمہارے سچ کو جاننے کے لئے

میں نے کتنے ہی جھوٹ سنے

میں باطل کے راستوں کو عبور کر کے

حق تک پہنچا

میں تیرے بہتر ساتھیوں میں نہیں تھا

مگر مشیت کو منظور تھا کہ حسین حر سے ملے

کہ تاریخ کو باور ہو

اہل عشق کے فیصلے

خدا کے فیصلے ہوتے ہیں

جس نے زمانے کی قسم کھا کر

خسارے کا مفہوم سمجھایا

اور میں نے جوم غلط کے درمیان

اس مفہوم کو پا لیا

میں تیرے بہتر ساتھیوں میں نہیں تھا

حسین میں تیرا حر تھا

(906) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Kahani Ishq Ki In Urdu By Famous Poet Injila Hamesh. Ek Kahani Ishq Ki is written by Injila Hamesh. Enjoy reading Ek Kahani Ishq Ki Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Injila Hamesh. Free Dowlonad Ek Kahani Ishq Ki by Injila Hamesh in PDF.