Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_1e16682e34696f382b0e568fbd93857b, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
لے بائی ایریا - انجیل صحیفہ کی شاعری - Darsaal

لے بائی ایریا

تم نے غور سے دیکھا

تم جہاں پہ ہو اس وقت

کل وہاں پہ اک لڑکی بے تحاشا حیرت سے تم کو اپنی آنکھوں میں گھونٹ گھونٹ چنتی تھی

تم جو سر جھکا کر یوں

بے خبر سے بیٹھے تھے

جانتے نہیں ہو نا

وقت کی نئی دھن پر

نظم ہو رہے تھے تم

کیا تمہارے چہرے پر

اپنی خالی آنکھوں سے

کوئی نظم لکھے گا

کیا خبر یہ ہے تم کو

جب نہ اور کچھ سوجھے

تم نظر چرانے کو اپنا سیل اٹھاتے ہو

اس گھڑی میں بھی تم نے

جھلملاتی آنکھوں سے

پھر نظر چرانے کو

اپنا سیل اٹھایا ہے

بے پناہ محبت کے

کپکپاتے ہاتھوں کی ساری الجھی ریکھائیں تم نے دیکھ لی تھیں نا

پھر اسی جگہ تم کو

کیا ملا کوئی ایسا

جس کے ہاتھ پر تم نے اپنا ہاتھ رکھا تو اس کی روح تک کانپی

جب کسی کی چھاؤں میں

تیز دھوپ جیسی اک دوپہر میسر ہو

اس سمے میں کیا تم نے

خود کو اس کی آنکھوں کے دشت سے گزارا ہے

کیا کسی نے بھی اب تک تم کو اپنی سانسوں سے جسم میں اتارا ہے

دیکھ کر بتاؤ نا

جس جگہ پہ بیٹھے ہو

ہے وہاں کوئی ایسا

ہے کوئی مرے جیسا

(811) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Lay-by Area In Urdu By Famous Poet Injeel Saheefa. Lay-by Area is written by Injeel Saheefa. Enjoy reading Lay-by Area Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Injeel Saheefa. Free Dowlonad Lay-by Area by Injeel Saheefa in PDF.