رہتی ہے سب کے پاس تنہائی

رہتی ہے سب کے پاس تنہائی

پھر بھی ہے کیوں اداس تنہائی

دل نہیں لگتا پھر کہیں اس کا

آ گئی جس کو راس تنہائی

عشق نے پھینکا تھا پہن کے اسے

پہنے ہے جو لباس تنہائی

ساتھ سب کا دیا ہے اب لیکن

خود ہے کتنی اداس تنہائی

زندگی بھر کے ساتھی ہیں میرے

جام ساقی گلاس تنہائی

کون جانے ہوا ہے کیا اندرؔ

رہتی ہے کیوں اداس تنہائی

(1087) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rahti Hai Sab Ke Pas Tanhai In Urdu By Famous Poet Inder Saraazi. Rahti Hai Sab Ke Pas Tanhai is written by Inder Saraazi. Enjoy reading Rahti Hai Sab Ke Pas Tanhai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Inder Saraazi. Free Dowlonad Rahti Hai Sab Ke Pas Tanhai by Inder Saraazi in PDF.