Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_16db87a4de23c000af8835e137012551, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
تجھ کو دیکھا تو یہ لگا ہے مجھے - عمران حسین آزاد کی شاعری - Darsaal

تجھ کو دیکھا تو یہ لگا ہے مجھے

تجھ کو دیکھا تو یہ لگا ہے مجھے

عشق صدیوں سے جانتا ہے مجھے

آشنا سڑکیں اجنبی چہرہ

شہر میں اور کیا دکھا ہے مجھے

لوگ قیمت مری لگاتے ہیں

کس جگہ تو نے رکھ دیا ہے مجھے

صبح رخصت کرے مکاں میرا

شام کو خود ہی ڈھونڈھتا ہے مجھے

رت جگو تم ہی کچھ بتاو اب

عشق تو ہے ہی اور کیا ہے مجھے

میں بھی کیا دوسروں کے جیسا ہوں

خود کو باہر سے دیکھنا ہے مجھے

بات سچ ہے مگر کہوں کیسے

تشنگی نے ڈبو دیا ہے مجھے

موج در موج مٹ رہا ہوں میں

کون ساحل پہ لکھ گیا ہے مجھے

کس لیے روز جاگ جاتا ہوں

کون ہے جس کا ڈر لگا ہے مجھے

(869) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tujhko Dekha To Ye Laga Hai Mujhe In Urdu By Famous Poet Imran Husain Azad. Tujhko Dekha To Ye Laga Hai Mujhe is written by Imran Husain Azad. Enjoy reading Tujhko Dekha To Ye Laga Hai Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Imran Husain Azad. Free Dowlonad Tujhko Dekha To Ye Laga Hai Mujhe by Imran Husain Azad in PDF.