Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_4ddec657852cb37a172d1ea9e18b3b10, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
شہر میں اولے پڑے ہیں سر سلامت ہے کہاں - امام اعظم کی شاعری - Darsaal

شہر میں اولے پڑے ہیں سر سلامت ہے کہاں

شہر میں اولے پڑے ہیں سر سلامت ہے کہاں

اس قدر ہے تیز آندھی گھر سلامت ہے کہاں

رات نے ایسی سیاہی اب بکھیری چار سو

آنکھ والوں کے لئے منظر سلامت ہے کہاں

آپ کہتے ہیں چھپا لوں اپنی عریانی مگر

جسم سے لپٹی ہوئی چادر سلامت ہے کہاں

قلقل مینا سے اپنی پیاس تو بجھتی نہیں

چور سب شیشے ہوئے ساغر سلامت ہے کہاں

ریزہ ریزہ ہو گئی ہر شخص کی پاکیزگی

سنگ ساری کے لئے پتھر سلامت ہے کہاں

کوئی چہرہ اصل صورت میں رہے باقی تو کیوں

بت شکن کے عہد میں آذر سلامت ہے کہاں

ہر طرف اک جنگ کا ماحول ہے اعظمؔ یہاں

آدمی اب گھر کے بھی اندر سلامت ہے کہاں

(1017) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Shahar Mein Ole PaDe Hain Sar Salamat Hai Kahan In Urdu By Famous Poet Imam Azam. Shahar Mein Ole PaDe Hain Sar Salamat Hai Kahan is written by Imam Azam. Enjoy reading Shahar Mein Ole PaDe Hain Sar Salamat Hai Kahan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Imam Azam. Free Dowlonad Shahar Mein Ole PaDe Hain Sar Salamat Hai Kahan by Imam Azam in PDF.