ہو چراغ علم روشن ٹھیک سے

ہو چراغ علم روشن ٹھیک سے

لوگ واقف ہوں نئی تکنیک سے

علم سے روشن تو ہے ان کا دماغ

دل کے گوشے ہیں مگر تاریک سے

راے اس پر مت کرو قائم کوئی

جانتے جس کو نہیں نزدیک سے

مرتبہ کس کا ہے کیسا کیا پتہ

باز آنا چاہئے تضحیک سے

ہاتھ پھیلانا مقدر بن نہ جائے

پیٹ بھرنا چھوڑ دیجے بھیک سے

جڑ گیا شیشہ بھروسے کا مگر

رہ گئے ہیں بال کچھ باریک سے

جس کا مقصد عدل و امن و آتشی

دل ہے وابستہ اسی تحریک سے

بے سبب راغبؔ تڑپ اٹھتا ہے دل

دل کو سمجھانا پڑے گا ٹھیک سے

(851) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ho Charag-e-ilm Raushan Thik Se In Urdu By Famous Poet Iftikhar Raghib. Ho Charag-e-ilm Raushan Thik Se is written by Iftikhar Raghib. Enjoy reading Ho Charag-e-ilm Raushan Thik Se Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Raghib. Free Dowlonad Ho Charag-e-ilm Raushan Thik Se by Iftikhar Raghib in PDF.