Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_b5bb3f5a17b47b2989b49453c05e4982, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
جلا وطن ہوں مرا گھر پکارتا ہے مجھے - افتخار نسیم کی شاعری - Darsaal

جلا وطن ہوں مرا گھر پکارتا ہے مجھے

جلا وطن ہوں مرا گھر پکارتا ہے مجھے

اداس نام کھلا در پکارتا ہے مجھے

کسی کی چاپ مسلسل سنائی دیتی ہے

سفر میں کوئی برابر پکارتا ہے مجھے

صدف ہوں لہریں در جسم کھٹکھٹاتی ہیں

کنار آب وہ گوہر پکارتا ہے مجھے

ہر ایک موڑ مرے پاؤں سے لپٹتا ہے

ہر ایک میل کا پتھر پکارتا ہے مجھے

پھنسا ہوا ہے مرے ہاتھ کی لکیروں میں

مرا ہمائے مقدر پکارتا ہے مجھے

نہ جانے کیا تھا کہ میں دوریوں میں کھو آیا

وہ اپنے پاس بلا کر پکارتا ہے مجھے

چلی ہے شام شفق رنگ بادباں لے کر

دبیز شب کا سمندر پکارتا ہے مجھے

پروں کا بوجھ جھٹک کر میں اڑ گیا ہوں نسیمؔ

زمین پر مرا پیکر پکارتا ہے مجھے

(1116) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jila-watan Hun Mera Ghar Pukarta Hai Mujhe In Urdu By Famous Poet Iftikhar Naseem. Jila-watan Hun Mera Ghar Pukarta Hai Mujhe is written by Iftikhar Naseem. Enjoy reading Jila-watan Hun Mera Ghar Pukarta Hai Mujhe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Naseem. Free Dowlonad Jila-watan Hun Mera Ghar Pukarta Hai Mujhe by Iftikhar Naseem in PDF.