Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_d2dc28cf39a2e1095a6b8d8b828ad994, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
ابوطالب کے بیٹے - افتخار عارف کی شاعری - Darsaal

ابوطالب کے بیٹے

جبین وقت پر لکھی ہوئی سچائیاں روشن رہی ہیں

تا ابد روشن رہیں گی

خدا شاہد ہے اور وہ ذات شاہد ہے کہ جو وجہ اساس انفس و آفاق ہے

اور خیر کی تاریخ کا وہ باب اول ہے

ابد تک جس کا فیضان کرم جاری رہے گا

یقیں کے آگہی کے روشنی کے قافلے ہر دور میں آتے رہے ہیں

تا ابد آتے رہیں گے

ابوطالب کے بیٹے حفظ ناموس رسالت کی روایت کے امیں تھے

جان دینا جانتے تھے

وہ مسلم ہوں کہ وہ عباس ہوں عون و محمد ہوں علی اکبر ہوں قاسم ہوں علی اصغر ہوں

حق پہچانتے تھے

لشکر باطل کو کب گردانتے تھے

ابوطالب کے بیٹے سر بریدہ ہو کے بھی اعلان حق کرتے رہے ہیں

ابوطالب کے بیٹے پا بجولاں ہو کے بھی اعلان حق کرتے رہے ہیں

ابوطالب کے بیٹے صرف زنداں ہو کے بھی اعلان حق کرتے رہے ہیں

مدینہ ہو نجف ہو کربلا ہو کاظمین و سامرہ ہو مشہد و بغداد ہو

آل ابوطالب کے قدموں کے نشاں

انسانیت کو اس کی منزل کا پتہ دیتے رہے ہیں تا ابد دیتے رہیں گے

ابوطالب کے بیٹوں اور غلامان علی ابن ابی طالب میں اک نسبت رہی ہے

محبت کی یہ نسبت عمر بھر قائم رہے گی

تا ابد قائم رہے گی

(1033) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Abu-talib Ke BeTe In Urdu By Famous Poet Iftikhar Arif. Abu-talib Ke BeTe is written by Iftikhar Arif. Enjoy reading Abu-talib Ke BeTe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Arif. Free Dowlonad Abu-talib Ke BeTe by Iftikhar Arif in PDF.