Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_a2abf9c78c550b90f36de23df73e590e, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
یہ کس رشک مسیحا کا مکاں ہے - حیدر علی آتش کی شاعری - Darsaal

یہ کس رشک مسیحا کا مکاں ہے

یہ کس رشک مسیحا کا مکاں ہے

زمیں یاں کی چہارم آسماں ہے

خدا پنہاں ہے عالم آشکارا

نہاں ہے گنج ویرانہ عیاں ہے

دل روشن ہے روشن گر کی منزل

یہ آئینہ سکندر کا مکاں ہے

تکلف سے بری ہے حسن ذاتی

قبائے گل میں گل بوٹا کہاں ہے

پسیجے گا کبھی تو دل کسی کا

ہمیشہ اپنی آہوں کا دھواں ہے

برنگ بو ہوں گلشن میں میں بلبل

بغل غنچے کے میرا آشیاں ہے

شگفتہ رہتی ہے خاطر ہمیشہ

قناعت بھی بہار بے خزاں ہے

چمن کی سیر پر ہوتا ہے جھگڑا

کمر میری ہے دست باغباں ہے

بہت آتا ہے یاد اے صبر مسکیں

خدا خوش رکھے تجھ کو تو جہاں ہے

الٰہی ایک دل کس کس کو دوں میں

ہزاروں بت ہیں یاں ہندوستاں ہے

یقیں ہوتا ہے خوشبوئی سے اس کے

کسی گل رو کا غنچہ عطرداں ہے

وطن میں اپنے اہل شوق کی طرح

سفر میں روز و شب ریگ رواں ہے

سحر ہووے کہیں شبنم کرے کوچ

گل و بلبل کا دریا درمیاں ہے

سعادت مند قسمت پر ہیں شاکر

ہما کو مغز بادام استخواں ہے

دل بے تاب جو اس میں گرے ہیں

ذقن جاناں کا پارہ کا کنواں ہے

جرس کے ساتھ دل رہتے ہیں نالاں

مرے یوسف کا عاشق کارواں ہے

نہ کہہ رندوں کو حرف سخت واعظ

درشت اہل جہنم کی زباں ہے

قد محبوب کو شاعر کہیں سرو

قیامت کا یہ اے آتشؔ نشاں ہے

(1619) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ye Kis Rashk-e-masiha Ka Makan Hai In Urdu By Famous Poet Haidar Ali Aatish. Ye Kis Rashk-e-masiha Ka Makan Hai is written by Haidar Ali Aatish. Enjoy reading Ye Kis Rashk-e-masiha Ka Makan Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haidar Ali Aatish. Free Dowlonad Ye Kis Rashk-e-masiha Ka Makan Hai by Haidar Ali Aatish in PDF.