Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_1a248e54feda172a5a0669a1c3e0fab7, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
دل لگی اپنی ترے ذکر سے کس رات نہ تھی - حیدر علی آتش کی شاعری - Darsaal

دل لگی اپنی ترے ذکر سے کس رات نہ تھی

دل لگی اپنی ترے ذکر سے کس رات نہ تھی

صبح تک شام سے یاہو کے سوا بات نہ تھی

التجا تجھ سے کب اے قبلۂ حاجات نہ تھی

تیری درگاہ میں کس روز مناجات نہ تھی

اب ملاقات ہوئی ہے تو ملاقات رہے

نہ ملاقات تھی جب تک کہ ملاقات نہ تھی

غنچۂ گل کو نہ ہنسنا تھا تری صورت سے

چھوٹے سے منہ کی سزاوار بڑی بات نہ تھی

ابتدا سے تجھے موجود سمجھتا تھا میں

مرے تیرے کبھی پردے کی ملاقات نہ تھی

اے نسیم سحری بہر اسیران قفس

تحفہ تر نکہت گل سے کوئی سوغات نہ تھی

ان دنوں عشق رلاتا تھا ہمیں صورت ابر

کون سی فصل تھی وہ جس میں کہ برسات نہ تھی

کیا کہوں اس کے جو مجھ پر کرم پنہاں تھے

ظاہری یار سے ہر چند ملاقات نہ تھی

اپنے باندھے ہوئے گاتی تجھے دیکھا پھڑکا

دل ربا شے تھی مری جان تری گات نہ تھی

اک میں مل گئے اے شاہ سوار اہل نیاز

ناز معشوق تھا تو سن کی ترے لات نہ تھی

لب کے بوسہ کا ہے انکار تعجب اے یار

پھیرے سائل سے جو منہ کو وہ تری ذات نہ تھی

کمر یار تھی ازبسکہ نہایت نازک

سوجھتی بندش مضموں کی کوئی گھات نہ تھی

ان دنوں ہوتا تھا تو گھر میں ہمارے شب باش

روز روشن سے کم اے مہر لقا رات نہ تھی

بے شعوروں نے نہ سمجھا تو نہ سمجھا آتشؔ

نکتہ سنجوں کو لطیفہ تھی تری بات نہ تھی

(1169) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dil-lagi Apni Tere Zikr Se Kis Raat Na Thi In Urdu By Famous Poet Haidar Ali Aatish. Dil-lagi Apni Tere Zikr Se Kis Raat Na Thi is written by Haidar Ali Aatish. Enjoy reading Dil-lagi Apni Tere Zikr Se Kis Raat Na Thi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haidar Ali Aatish. Free Dowlonad Dil-lagi Apni Tere Zikr Se Kis Raat Na Thi by Haidar Ali Aatish in PDF.