نہ کر دل جوئی اے صیاد میری

نہ کر دل جوئی اے صیاد میری

کہ فطرت ہے بہت آزاد میری

اسیری سے رہائی پانے والو

تمہیں پہنچے مبارک باد میری

سہارا کیوں لیا تھا ناخدا کا

خدا بھی کیوں کرے امداد میری

بھلا دو مجھ کو لیکن یاد رکھنا

ستائے گی تمہیں بھی یاد میری

فرشتے کیا مرتب کر سکیں گے

بہت بے ربط ہے روداد میری

پسند آنے لگی تھی سر بلندی

یہی تھی اولیں افتاد میری

کیا پابند نے نالے کو میں نے

یہ طرز خاص ہے ایجاد میری

مرے اشعار پر چپ رہنے والے

ترے حصے میں آئی داد میری

قضا کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے

کوئی سنتا نہیں فریاد میری

خداوندا قضا نے چھین لی ہے

مرے آغوش سے ارشادؔ میری

(914) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Na Kar Dil-jui Ai Sayyaad Meri In Urdu By Famous Poet Hafeez Jalandhari. Na Kar Dil-jui Ai Sayyaad Meri is written by Hafeez Jalandhari. Enjoy reading Na Kar Dil-jui Ai Sayyaad Meri Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hafeez Jalandhari. Free Dowlonad Na Kar Dil-jui Ai Sayyaad Meri by Hafeez Jalandhari in PDF.