Warning: session_start(): open(/var/cpanel/php/sessions/ea-php56/sess_75acc11da52ad1aaf6eec4456f5efa49, O_RDWR) failed: Disk quota exceeded (122) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1

Warning: session_start(): Failed to read session data: files (path: /var/cpanel/php/sessions/ea-php56) in /home/dars/public_html/helper/cn.php on line 1
راز سر بستہ محبت کے زباں تک پہنچے - حفیظ ہوشیارپوری کی شاعری - Darsaal

راز سر بستہ محبت کے زباں تک پہنچے

راز سر بستہ محبت کے زباں تک پہنچے

بات بڑھ کر یہ خدا جانے کہاں تک پہنچے

کیا تصرف ہے ترے حسن کا اللہ اللہ

جلوے آنکھوں سے اتر کر دل و جاں تک پہنچے

تری منزل پہ پہنچنا کوئی آسان نہ تھا

سرحد عقل سے گزرے تو یہاں تک پہنچے

حیرت عشق مری حسن کا آئینہ ہے

دیکھنے والے کہاں سے ہیں کہاں تک پہنچے

کھل گیا آج نگاہیں ہیں نگاہیں اپنی

جلوے ہی جلوے نظر آئے جہاں تک پہنچے

وہی اس گوشۂ داماں کی حقیقت جانے

جو مرے دیدۂ خوں نابہ فشاں تک پہنچے

ابتدا میں جنہیں ہم ننگ وفا سمجھے تھے

ہوتے ہوتے وہ گلے حسن بیاں تک پہنچے

آہ وہ حرف تمنا کہ نہ لب تک آئے

ہائے وہ بات کہ اک اک کی زباں تک پہنچے

کس کا دل ہے کہ سنے قصۂ فرقت میرا

کون ہے جو مرے اندوہ نہاں تک پہنچے

خلش انگیز تھا کیا کیا تری مژگاں کا خیال

ٹوٹ کر دل میں یہ نشتر رگ جاں تک پہنچے

نہ پتہ سنگ نشاں کا نہ خبر رہبر کی

جستجو میں ترے دیوانے یہاں تک پہنچے

نہ غبار رہ منزل ہے نہ آواز جرس

کون مجھ رہرو گم کردۂ نشاں تک پہنچے

صاف توہین ہے یہ درد محبت کی حفیظؔ

حسن کا راز ہو اور میری زباں تک پہنچے

(1298) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Raaz-e-sar-basta Mohabbat Ke Zaban Tak Pahunche In Urdu By Famous Poet Hafeez Hoshiarpuri. Raaz-e-sar-basta Mohabbat Ke Zaban Tak Pahunche is written by Hafeez Hoshiarpuri. Enjoy reading Raaz-e-sar-basta Mohabbat Ke Zaban Tak Pahunche Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hafeez Hoshiarpuri. Free Dowlonad Raaz-e-sar-basta Mohabbat Ke Zaban Tak Pahunche by Hafeez Hoshiarpuri in PDF.