اس کی تعمیل کر رہا ہوں میں

اس کی تعمیل کر رہا ہوں میں

اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں

اس سے شکوہ کیا تو ایسا لگا

اپنی تذلیل کر رہا ہوں میں

وہ تو کچھ بھی بدلنے والا نہیں

خود کو تبدیل کر رہا ہوں میں

یوں لگا بارہا وجود اپنا

تجھ میں تحلیل کر رہا ہوں میں

دیکھ اس میں ترا ہے کیا کیا کچھ

خالی زنبیل کر رہا ہوں میں

(714) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Uski Tamil Kar Raha Hun Main In Urdu By Famous Poet Habeeb Kaifi. Uski Tamil Kar Raha Hun Main is written by Habeeb Kaifi. Enjoy reading Uski Tamil Kar Raha Hun Main Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Habeeb Kaifi. Free Dowlonad Uski Tamil Kar Raha Hun Main by Habeeb Kaifi in PDF.